آپ کے ڈومین کا ذکر کس کس ویب سائیٹ میں موجود ہے؟

ڈومین کا ذکر کس کس ویب سائیٹ میں موجود ہے، تو اس کام کے لیے گوگل استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گوگل ایڈوانس سرچ کی مدد سے بہت بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ مثلاً‌ میں اگر دیکھنا چاہوں کہ www.ochpoint.com کا ذکر اور کس ویب سائیٹ میں موجود ہے تو اس کے لیے میں گوگل پر درج ذیل لائن استعمال کر سکتا ہوں: "OCHpoint.com" -site:ochpoint.com "ochpoint.com" کا مطلب ہے کہ مجھے نتائج میں ایسے صفحات چاہئیں جس میں یہ کی ورڈ بالکل اسی طرح سے موجود ہو۔ site:ochpoint.com- کا مطلب یہ ہے کہ نتائج میں اس ویب سائیٹ سے کوئی نتیجہ شامل نہ کیا جائے۔ اگر آپ گوگل کی ایڈوانس سرچ پر مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل لنک پر موجود سرچ آپریٹرز (Search Operators) کے استعمال کی مشق کریں: http://www.googleguide.com/advanced_operators_reference.html ایڈوانس سرچ کے حوالے سے گوگل کا اپنا صفحہ بھی موجود ہے جس کا لنک یہ ہے: http://www.google.com/advanced_search
Share:
spacer

No comments:

Post a Comment

Like this post? Comment here !